Wednesday, 19 April 2017

Urdu Gazal

 

جس میں کسی کی عزت کسی روایت کا مان نہیں-
وہ محبت، محبت نہیں ہوتی جو خود غرض بنا ڈالے
محبت کو رسوا کرنے والوں نے
اک عجب رسم نکالی ہے
ہر بندش سے آزاد ہونا
صرف اپنی خواہش کی سننا
نہ پاس کسی روایت کا
نہ احساس کسی کی عزت کا
اک جھوٹی وقتی بغاوت کا
گر سمجھنا چاہو تو سمجھو
ہے نفس کا یہ جال فقط
کیوں کہتے ہو اسے محبت
محبت بیگانہ نہیں کرتی
محبت افسانہ نہیں بنتی
نہ کچلو وفا کے مان کو تم
محبت سمجھو تو
یہ بند لبوں کی
ان کہی دعا بھی ہے
محبت سمجھو تو
اس رحمان رب کی
رضا بھی ہے
محبت مانو تو
عزت اور روایت کے
لبادے میں ملبوس
اک حیا بھی ہے
محبت کی عزت سے
تم مت کھیلو
محبت خود غرض نہیں ہوتی
اور جو خود غرض ہو
وہ وقتی کیفیت
اک جنوں ..یا ہوس
تو ہوتی ہے
ہاں پر...وہ محبت قطعا نہیں ہوتی ۔۔۔۔


Did you like "Urdu Gazal"?