Tuesday 18 July 2017

Tera or Mera Rishta Aisa

تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے سَر اور چادر 
جیسے گہرے پانی میں گُھور اندھیرا 

تِیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے دو دیواریں 
ان دیواروں سے جڑتے بنتے سارے کمرے 
ان کمروں میں رہتے سَنگی ساتھی 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے پانی مَچھلی جیسے مَچھلی پانی 

جیسے سَات سمندر کے سارے قطرے 
مل کر کوئی قِصہ چھیڑیں 
کوئی ایسا قِصہ 
جسے رَب نے لکھا 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے

جیسے کوئی سوالی ۔
بس تُجھ کو مانگے 
وہ خالی ہاتھ دکھا کر تجھ سے 
تجھ کو مانگے ۔۔
جیسے گُتھ مُتھ جنگل 
جنگل میں گرتے سارے پتے 
جو اک دوجے کے دکھ پر 
رونے والے 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 

جیسے تُو اور سایئں 
جیسے مسری میٹھا 
جیسے ساری عمر کے تھکتے ٹوٹتے 
آخری لمحے 
جو تیرے میرے 
مجھے ڈھونڈ کے جانا 
اور ٹوٹ کے چاھنا 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے کچے دھاگے کی پکی ڈوری
جیسے سَر اور چادر...!❤

-

Tera or Mera Rishta

تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے سَر اور چادر 
جیسے گہرے پانی میں گُھور اندھیرا 

تِیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے دو دیواریں 
ان دیواروں سے جڑتے بنتے سارے کمرے 
ان کمروں میں رہتے سَنگی ساتھی 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے پانی مَچھلی جیسے مَچھلی پانی 

جیسے سَات سمندر کے سارے قطرے 
مل کر کوئی قِصہ چھیڑیں 
کوئی ایسا قِصہ 
جسے رَب نے لکھا 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے

جیسے کوئی سوالی ۔
بس تُجھ کو مانگے 
وہ خالی ہاتھ دکھا کر تجھ سے 
تجھ کو مانگے ۔۔
جیسے گُتھ مُتھ جنگل 
جنگل میں گرتے سارے پتے 
جو اک دوجے کے دکھ پر 
رونے والے 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 

جیسے تُو اور سایئں 
جیسے مسری میٹھا 
جیسے ساری عمر کے تھکتے ٹوٹتے 
آخری لمحے 
جو تیرے میرے 
مجھے ڈھونڈ کے جانا 
اور ٹوٹ کے چاھنا 
تیرا اور میرا رشتہ ایسا ہے 
جیسے کچے دھاگے کی پکی ڈوری
جیسے سَر اور چادر...!❤

Kaainaat

لا تهوڑی دیر کو ہی تیرا ہاتھ تهام کر
مٹهی میں بند کر لوں ذرا کائنات کو...💖

Baat Thi Muhabat ki


بات تھی محبت کی ،
عمر بھر کی چاہت کی ،
بھیڑ میں زمانے کی ،
ساتھ ساتھ چلنا تھا ،
امتحان بھی آنے تھے ،
زندگی کے سب ہی پل ،
ساتھ ہی بیتانے تھے ،
جانے اس نے کیا سوچا ،
ایک پل میں ہی اس نے بات ختم کر ڈالی ،
زندگی جو پوری تھی ،
وہ ادھوری کر ڈالی کون اس کو سمجھائے ،
محبتوں کے موسم بھی ،
روز تو نہیں آتے ،
زندگی میں اپنوں کو ،
چھوڑ تو نہیں جاتے . . . !

Aankhaon k samandar

اَپنی آنکھوں کے سمندر میں اُتر جانے دے
 تیرا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مرجانے دے

اے نئے دوست میں سمجھوں گا تجھے بھی اپنا
 پہلے ماضی کا کوئی زخم تو بھر جانے دے

 آگ دنیا کی لگائی ہوئی بجھ جائے گی
 کوئی آنسو میرے دامن پہ بکھر جانے دے

 زخم کتنے تیری چاہت سے ملے ہیں مجھ کو
 سوچتا ہوں کہ کہوں تجھ سے مگر جانے دے

 زندگی! میں نے اسے کیسے پرویا تھا نہ پوچھ
 ہار ٹوٹا ہے تو موتی بھی بکھر جانے دے

 ان اندھیروں سے ہی سورج کبھی نکلے گا 
 رات کے سائے ذرا اور نکھر جانے دے
#copied  +Mr. Addictor 

Tuesday 23 May 2017

Sad Poetry

ابھی وہ "کَرب" لکھنا ہے جسے محسوس کرتی ہوں...!


Tuesday 9 May 2017

Khayal ho tum

poetry056
‏جسے یاد کرتے ہی لبوں کو ہنسی چُھو جائے

اک ایسا خوبصورت خیال ہو تُم........ ❤

Love Poetry

poetry056
‏لوگ جانے گے تجھے میرا حوالہ دے کر
میرا ہونا تیرے ہونے کی نشانی ہوگی


Roshni

poetry056
روشنی میری بھی بہت دور تک جائے 
شرط یہ ھے کہ سلیقے سے جلاؤ


Urdu Shairy

poetry056
ہر آرزو فریب ہے, ہر جستجو سراب
مچلے جو دل بہت
               "اُسے سمجھا دیا کرو"

Urdu Shairy humari baat

poetry056
‏ہماری بات اتنی________ ہے کے راز_______ زندگی تم ہو!!!
تمھاری بات تم جانو _________________تمھارے راز #رب جانے!!!

Poetry - Farz kro

poetry056

Nahi tu

poetry056
یہ غم کیا دل کی عادت ھے؟ نہیں تو
کسی سے کوئی شکایت ھے؟ نہیں تو 💓❤💗

Thursday 4 May 2017

English Love Poetry


I like the verb to hear ...
Feeling the noise of the sea,
Smell it.
Feeling the sound of the rain showering your lips,
Feel a pen that traces feelings on a white sheet.
Feeling the smell of those who love,
Hear her voice
And feel it with the heart.
Feeling is the verb of emotions,
You lie down on the back of the world
And you feel ...

Wednesday 3 May 2017

Love Poetry tery naam sy

کبھی گمشدہ ،
کبھی تُو بُرو
کبھی آئینہ
کبھی عکس تُو
میرے  ہمنوا
میرے ہم نشیں
میری خواہشیں
میری   صُحبتیں تیرے نام ہیں۔۔۔۔۔

Guzarish


!!!....Main tum sy kuch nahi kehta faqat itni guzarish hai....

!!!....Itny pass aajao jitny yaaad aaty ho.!!!!

Btaao tu sahi

بتاؤ تو سہی آخر ہوا کیا ہے...
یہ کیسی بیقراری ہے
یہ کیا بے اختیاری ہے...
یہ نیلے آسماں پر بادلوں کے جو پرندے اڑتے پھرتے ہیں
یہ تم کو کیوں نہیں بھاتے...
یہ آنکھوں سے سیاہ وحشت کے سایے سے
کہو چھٹ کیوں نہیں جاتے...
کسی کا غم ستاتا ہے
کوئی دوری جلاتی ہے
تو رو لو ناں..
کسی سے گر محبّت ہے
کسی کی چاہ کی چاہت ہے
تو کہ دو ناں...
یہ ویرانی عجب کیوں ہے
اداسی بے سبب کیوں ہے...
ہجوم بیکراں میں کیوں تمہیں تنہائی ڈستی ہے؟؟
تمہاری ریتلی دھرتی،
بتاؤ کون سے ان برسے ساون کو ترستی ہے؟؟
تمہاری دھڑکنوں میں
اب وہ پہلی سی روانی کیوں نہیں باقی...
بتاؤ تو سہی اے دل
بتاؤ تو سہی، آخر ہوا کیا ہے؟؟؟

Shab e Gham


شبِ غم کی  سحر نہیں ہںوتی 
وہ بھی تو میرے گھر نہیں ہںوتی 
زندگی تو ہی مختصر ہںو جا 
شبِ غم  مختصر نہیں ہںوتی 

Sad Poetry - Piyar


‏پیارکرناکبھی بھی غلط نہیں ہوتا۔۔
چاہے وہ غلط انسان سے کیوں نہ ہو۔۔
غلط وہ ہوتاہے۔۔۔۔جوپیار کونبھانہ پاۓ۔۔
❤❤

Sad Poetry -Iinsan ka Zarf


انسان کا دِل ، انسان کا ظرف
اور چائے کا کپ ہمیشہ بڑا ہی ہونا چاہیے۔۔۔۔۔ 😊

Saturday 29 April 2017

Gazal by Ahmed Faraz

نہ انتظار کی لذت نہ آرزو کی تھکن
بجھی ہیں درد کی شمعیں کہ سو گیا ہے بدن

سُلگ رہی ہیں نہ جانے کس آنچ سے آنکھیں
نہ آنسوؤں کی طلب ہے نہ رتجگوں کی جلن

دلِ فریب زدہ دعوتِ نظر پہ نہ جا
یہ آج کے قد و گیسو ہیں کل کہ دار و رسن

غریبِ شہر کسی سایۂ شجر میں نہ بیٹھ
کہ اپنی چھاؤں میں خود جل رہے ہیں سرو و سمن

بہارِ قرب سے پہلے اُجاڑ دیتی ہیں
جدائیوں کی ہوائیں محبتوں کے چمن

وہ ایک رات گزر بھی گئی مگر اب تک
وصالِ یار کی لذت سے ٹوٹتا ہے بدن

پھر آج شب ترے قدموں کی چاپ کے ہمراہ
سنائی دی ہے دلِ نامراد کی دھڑکن

یہ ظلم دیکھ کہ تُو جانِ شاعری ہے مگر
مری غزل میں ترا نام بھی ہے جُرمِ سخن

امیرِ شہر غریبوں کو لُوٹ لیتا ہے
کبھی بہ حیلئہ مذہب کبھی بنامِ وطن

ہوائے دہر سے دل کا چراغ کیا بجھتا
مگر فراز سلامت ہے یار کا دامن
احمد فراز

Kaash

کاش دلوں کی بھی مردم شماری ہوسکتی
پتہ تو چلتا ، کس کے دل میں کتی آبادی ہے۔ ۔  

Love Poetry - Mere Pori Muhabat

میری پوری محبت کی  ..

اکلوتی وارث ھو تم !! 😍😌

Sad Urdu Poetry

تم مجھے خاک بھی سمجھو تو کوئی بات نہیں
یہ بھی اڑتی ہے تو آنکھوں میں سما جاتی ہے

Thursday 27 April 2017

Love Poetry - Tumary sang

♥ღمجھے اچھا سا لگتا ہےღ♥
ღ♥تمہارے سنگ سنگ چلنا♥ღ
ღ♥وفا کی آگ میں جلنا♥ღ
ღ♥تمہیں ناراض کر دینا♥ღ
ღ♥تمہیں خود ہی منا لینا♥ღ
ღ♥تمہاری بے رخی پر بھی♥ღ
ღ♥تمہارے ناز اٹھا لینا♥ღ
ღ♥بہت گہرے خیالوں میں♥ღ
ღ♥جوابوں میں، سوالوں میں♥ღ
ღ♥محبت کے حوالوں میں♥ღ
ღ♥تمہارا نام آجانا♥ღ
ღ♥مجھے اچھا سا لگتا ہے♥ღ
ღ♥تمہاری آرزو کرنا♥ღ
ღ♥خود اپنے دل کی دھڑکن سے♥ღ
ღ♥تماری گفتگو کرنا♥ღ
ღ♥بہت اچھا سا لگتا سے♥ღ
ღ♥تمہی کو دیکھتے رہنا♥ღ
ღ♥تمہی کو سوچتے رہنا♥ღ
ღ♥مجھے اچھا سا لگتا ہے♥ღ

Sad Poetry - Talab

کوئی صلح کرا دے , زندگی کی الجھنوں سے
بڑی طلب لگی ہے ہمیں بھی آج مسکرانے کی

Love Poetry - Qadam

‏آج رکَهــے ہیــں قــدَم اُس نے مِیـــری چـوکھـٹ پــہ۔۔۔
‏آج دِہلـــیِز میــری چهَــت کـے برَابر ہوئی ہـے۔۔۔

Sad Poetry - Khaakh

تم مجھے خاک بھی سمجھو تو کوئی بات نہیں
یہ بھی اڑتی ہے تو آنکھوں میں سما جاتی ہے

English Poetry

That silent night, silence my chaotic mind and thoughts. I could hear my heartbeat dance with every curve of my being, to rhyme with the  tiredness nerves and flickering into silhouette in my vein. The desire climaxing like a thunderstorms and tracing every needs, every craving faith in my world.

The hunger keep purging deeply into my soul, whispering the abyss keeping aside to where it belong. Promising with praise of myself, my stubbornness, my selfishness and my confidence not to worsen yesterday curfews.

The muscles aching in it's eagerness not to let go the silence of the night goes by without the love blossom inside me. Bluntly rage scripting my emotions and devotions to devour the words in silent and dancing in thundering storms with memorial buried into my core.
❤ 

English Poetry

Sensually rhythmic,
the touch of his hand,
like a touch of music,
strumming the cords melodiously.

Swaying the move,
to the harmonic melody.
Envolve tastefully,
symphonise into my breathing.

Poetically undone,
my every pain and tears.
His harmonic voices,
the words spoken melodiously.

I'm lost in the power,
of his undescribable love.
with every of his smiles,
structural my mind, heart & soul poetically...

Gazal - Amjad Islam Amjad

ﮨﻮﺍ ﺗﮭﻤﯽ ﺗﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﻟﯿﮑﻦ
ﻭﮦ ﺷﺎﻡ ﺑﮭﯽ ﺟﯿﺴﮯ ﺳﺴﮏ ﺭﮨﯽ ﺗﮭﯽ
ﮐﮧ ﺯﺭﺩ ﭘﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﺁﻧﺪﮬﯿﻮﮞ ﻧﮯ
ﻋﺠﯿﺐ ﻗﺼﮧ ﺳﻨﺎ ﺩﯾﺎ ﺗﮭﺎ
ﮐﮧ ﺟﺲ ﮐﻮ ﺳﻦ ﮐﺮ ﺗﻤﺎﻡ ﭘﺘﮯ
ﺳﺴﮏ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﺑﻠﮏ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﺟﺎﻧﮯ ﮐﺲ ﺳﺎﻧﺤﮯ ﮐﮯ ﻏﻢ ﻣﯿﮟ
ﺷﺠﺮ ﺟﮍﻭﮞ ﺳﮯ ﺍﮐﮭﮍ ﭼﮑﮯ ﺗﮭﮯ
ﺑﮩﺖ ﺗﻼﺷﺎ ﺗﮭﺎ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺗﻢ ﮐﻮ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﺭﺳﺘﮧ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﻭﺍﺩﯼ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﭘﺮﺑﺖ
ﮨﺮ ﺍﯾﮏ ﮔﮭﺎﭨﯽ
ﻣﮕﺮ
ﮐﮩﯿﮟ ﺳﮯ ﺗﯿﺮﯼ ﺧﺒﺮ ﻧﮧ ﺁﺋﯽ
ﺗﻮ ﯾﮧ ﮐﮩﮧ ﮐﺮ ﮨﻢ ﻧﮯ ﺩﻝ ﮐﻮ ﭨﺎﻻ
ﮨﻮﺍ ﺗﮭﻤﮯ ﮔﯽ ﺗﻮ ﺩﯾﮑﮫ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ
ﮨﻢ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺭﺳﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮈﮬﻮﻧﮉ ﻟﯿﮟ ﮔﮯ
ﻣﮕﺮ .... ﮨﻤﺎﺭﯼ ﯾﮧ ﺧﻮﺵ ﺧﯿﺎﻟﯽ
ﺟﻮ ﮨﻢ ﮐﻮ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮ ﮔﺌﯽ ﺗﮭﯽ
ﮨﻮﺍ ﺗﮭﻤﯽ ﺗﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﻟﯿﮑﻦ
ﺑﮍﯼ ﮨﯽ ﻣﺪﺕ ﮔﺰﺭ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ
ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﮯ ﺟﻨﮕﻠﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﺳﻔﯿﺪ ﭼﺎﻧﺪﯼ ﺍﺗﺮ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ
ﻓﻠﮏ ﭘﮧ ﺗﺎﺭﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﮔﻼﺏ ﭘﯿﺎﺭﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﻭﮦ ﺟﻦ ﺳﮯ ﺑﺴﺘﯽ ﺗﮭﯽ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺑﺴﺘﯽ
ﻭﮦ ﯾﺎﺭ ﺳﺎﺭﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﻣﮕﺮ ﯾﮧ ﺍﻟﻤﯿﮧ ﺳﺐ ﺳﮯ ﺑﺎﻻﺗﺮ ﺗﮭﺎ
ﮐﮧ ﮨﻢ ﺗﻤﮩﺎﺭﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﮐﮧ ﺗﻢ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﻧﮩﯿﮟ ﺭﮨﮯ ﺗﮭﮯ
ﮨﻮﺍ ﺗﮭﻤﯽ ﺗﮭﯽ ﺿﺮﻭﺭ ﻟﯿﮑﻦ
ﺑﮍﯼ ﮨﯽ ﻣﺪﺕ ﮔﺰﺭ ﭼﮑﯽ ﺗﮭﯽ

ﺍﻣﺠﺪ ﺍﺳﻼﻡ ﺍﻣﺠﺪ

Sad Gazal

مجھے خط ملا ہے غنیم کا
بڑی عُجلتوں میں، لکھا ہُوا

کہیں،، رنجشوں کی کہانیاں
کہیں دھمکیوں کا ہے سلسلہ

مجھے کہہ دیا ہے امیر نے
کرو،،،، حُسنِ یار کا تذکرہ

تمہیں کیا پڑی ہے کہ رات دن
کہو،،،،،، حاکموں کو بُرا بھلا

تمہیں،،، فکرِ عمرِ عزیز ہے
تو نہ حاکموں کو خفا کرو

جو امیرِ شہر کہے تُمہیں
وہی شاعری میں کہا کرو

کوئی واردات کہ دن کی ہو
کوئی سانحہ کسی رات ہو

نہ امیرِ شہر کا زکر ہو
نہ غنیمِ وقت کی بات ہو

کہیں تار تار ہوں،، عصمتیں
میرے دوستوں کو نہ دوش دو

جو کہیں ہو ڈاکہ زنی اگر
تو نہ کوتوال کا،،،،، نام لو

کسی تاک میں ہیں لگے ہُوئے
میرے جاں نثار،،،،، گلی گلی

ہیں میرے اشارے کے مُنتظر
میرے عسکری میرے لشکری

جو تُمہارے جیسے جوان تھے
کبھی،،، میرے آگے رُکے نہیں

انہیں اس جہاں سے اُٹھا دِیا
وہ جو میرے آگے جُھکے نہیں

جنہیں،، مال و جان عزیز تھے
وہ تو میرے ڈر سے پِگھل گئے

جو تمہاری طرح اُٹھے بھی تو
اُنہیں بم کے شعلے نگل گئے

میرے جاں نثاروں کو حُکم ہے
کہ،،،،،، گلی گلی یہ پیام دیں

جو امیرِ شہر کا حُکم ہے
بِنا اعتراض،، وہ مان لیں

جو میرے مفاد کے حق میں ہیں
وہی،،،،،،، عدلیہ میں رہا کریں

مجھے جو بھی دل سے قبول ہوں
سبھی فیصلے،،،،،،، وہ ہُوا کریں

جنہیں مجھ سے کچھ نہیں واسطہ
انہیں،،،، اپنے حال پہ چھوڑ دو

وہ جو سرکشی کے ہوں مرتکب
انہیں،،،،، گردنوں سے مروڑ دو

وہ جو بے ضمیر ہیں شہر میں
اُنہیں،،،، زر کا سکہ اُچھال دو

جنہیں،،،،، اپنے درش عزیز ہوں
اُنہیں کال کوٹھڑی میں ڈال دو

جو میرا خطیب کہے تمہیں
وہی اصل ہے، اسے مان لو

جو میرا امام،،،،،،، بیاں کرے
وہی دین ہے ، سبھی جان لو

جو غریب ہیں میرے شہر میں
انہیں بُھوک پیاس کی مار دو

کوئی اپنا حق جو طلب کرے
تو اسے،، زمین میں اتار دو

جو میرے حبیب و رفیق ہیں
انہیں، خُوب مال و منال دو

جو، میرے خلاف ہیں بولتے
انہیں، نوکری سےنکال دو

جو ہیں بے خطاء وہی در بدر
یہ عجیب طرزِ نصاب ہے

جو گُناہ کریں وہی معتبر
یہ عجیب روزِ حساب ہے

Wednesday 26 April 2017

Parveen Shakar - Best Gazal

یہ کب کہتی ہوں تم میرے گلے کا ہار ہوجاؤ
وہیں سے لوٹ جانا تم جہاں بےزار ہوجاؤ

ملاقاتوں میں وقفہ اس لئے ہونا ضروری ہے
کہ تم اک دن جدائی کے لئے تیار ہوجاؤ

بہت جلد سمجھ میں آنے لگتے ہو زمانے کو
بہت آسان ہو تھوڑے بہت دشوار ہوجاؤ

بلا کی دھوپ سے آئی ہوں میرا حال تو دیکھو
*بس اب ایسا کرو تم سایۂ دیوار ہوجاؤ

ابھی پڑھنے کے دن ہیں لکھ بھی لینا حالِ دل اپنا
مگر لکھنا تبھی جب لائقِ اظہار ہوجاؤ

پروین شاکر

2 line Poetry Mere Khuwaish

بکھرے ہوئے ہیں دل میں مری خواہشوں کے رنگ
اب میں بھی اک سجا ہوا بازار ہو گیا
افضل مہناس

Tuesday 25 April 2017

Sad Gazal - Abi wo Dard baqi ha


ابھی_وہ_درد_باقی_ھے
اگرچہ وقت مرھم ھے
مگر کچھ وقت تو لگتا ھے
کسی کو بُھول جانے میں
#دوبارہ_دل بسانے میں

ابھی کچھ وقت لگنا ھے
#ابھی_وہ_درد_باقی_ھے

میں کیسے نئی اُلفت میں
اپنی ذات کو گُم کر لوں
کہ میرے جسم و وجداں میں
ابھی وہ #فرد_باقی ھے

ابھی اُس شخص کی مجھ پر
#نگاہِ_سرد باقی ھے
ابھی تو عشق کے راستوں کی
مجھ پر گرد باقی ھے

ابھی_وہ_درد_باقی_ھے

Ijazat


اجازت ہو تو
ایک شکایت کروں تم سے۰؟

بہت وقت دیتے ہو
پر نہ جانے کس کو۰ ؟

Udas Poetry - Teri chup


#ﻣﯿﺮﮮ_ﭼﺎﺭﮦ_ﮔﺮ۔۔ 

ﺗﯿﺮﯼ ﭼُﭗ ﮐُﮭﻠﮯ۔ 

ﮐﮧ 

ﮨﻮﺍ ﮐﻮ #ﺍﺫﻥِ_ﺳﻔﺮ ﻣﻠﮯ !! 

ﻣﯿﺮﮮ ﺯﺧﻢ ﮐﮭﻞ ﮐﮯ ﮔﻼﺏ ﮨﻮﮞ ! 

ﯾﮧ ﺟﻮ ﺳﺎﻧﺲ ﺳﺎﻧﺲ ﮨﯿﮟ ﻭﺣﺸﺘﯿﮟ ۔ 

ﯾﮧ ﺳــــﺮﺍﺏ ﻭ ﺧــــﻮﺍﺏ ﮐﯽ ﻣﻨﺰﻟﯿﮟ ۔ 

ﯾﮧ ﺩِﯾﮯ ﮐﯽ ﻟﻮ ﺳﯽ ﺟـــــــﻮ ﺁﺱ ﮨﮯ۔۔ 

#ﺗﯿـــــــــﺮﺍ_ﺣُﮑﻢ_ﮨﻮ ۔۔۔ 

ﺗﻮ ﯾﮧ ﺟﻞ ﺑُﺠﮭﮯ !! 

ﻣﺠﮭﮯ ﻋﺸﻖ ﮐﺎ ﯾﮧ ﺻِﻠﮧ 
ﻣﻠﮯ ۔ 
ﺗﯿﺮﮮ ﮨﺎﺗﮪ #ﺭﻭﺡ ﮐﯽ ﮔﺮﮦ ﮐﮭﻠﮯ ۔ 

ﯾﮧ ﺑﺪﻥ ﮐﯽ ﻗﯿﺪ ﺳﮯ ﮨﻮ ﺭﮨﺎ ۔ 
#ﺗﯿﺮﺍ_ﯾﮧ_ﮐــــــــﺮﻡ ۔ 
ﻣﺠﮭﮯ ﮐﯿﻤﯿﺎﺀ!! 
ﻧﮧ ﺳﻮﺍﻝ ﮨﻮﮞ 
ﻧﮧ ﺟﻮﺍﺏ ﮨﻮﮞ 

ﮐﺴﯽ_ﻃﻮﺭ_ﺧﺘﻢ_ﻋﺬﺍﺏ_ﮨﻮں

Gazal - Sham k baad



تو نے دیکھا ہے کبھی اک نظر شام کے بعد
کتنے #چُپ_چاپ سے لگتے ہیں شجر شام کے بعد
اتنے چُپ چاپ کہ راستے بھی رہیں گے #لا_علم
چھوڑ جائیں گے کسی روز نگر شام کے بعد
میں نے ایسے ہی گناہ تیری_جدائی میں کئے
جیسے طوفان میں کوئی چھوڑ دے گھر شام کے بعد
شام سے پہلے وہ مست اپنی #دعاؤں میں رہا
جس کے ہاتھوں میں تھے ٹوٹے ہوئے پَر شام کے بعد

#رات_بیتی تو گنے آبلے اور پھر سوچا

کون تھا #باعثِ_آغازِ سفر شام کے بعد
تُو ہے سورج تجھے معلوم کہاں #رات_کا_دُکھ
تُو کسی روز میرے گھر میں اُتر شام کے بعد
لوٹ آئے نہ کسی روز وہ #آوارہ_مجاز
کھول رکھے ہیں اسی آس پہ دَر #شام_کے_بعد

Udas Poetry - Koi yaar

یہ   اُداس اُداس سے بام و در
یہ اُجاڑ اُجاڑ سی رھگزر
چلو ھم نہیں نہ سہی ، مگر
سرِ کوئے یار کوئی تو ھو
"احمد فراز"

Ye Kahani

Us kay hathon main hina,paaon main Payal hogi
Aik deewar magar beach main hayal hogi
Us kay jalwoon kay bhohat pass main honga
Lakin wo kisi Or ki taqdeer ka hasil hogi
Surkh kaproon say sajay tar na meray hongay
Us ki ankhoon main meray Piyar ki jhilmil hogi
Jatay jatay wo mujhay piyaar say deikhay gi jab
Rotay roaty wo meri roh main shamil hogi
Mujh say wo door bhohat door chali jaye gi
*Ya kahani bhi Sara-e-Bazzam mukammal hogi*

2 line Poetry - Faramosh

ﻭﺍﺑﺴﺘﮧ ﻣﯿﺮﯼ ﯾﺎﺩ ﺳﮯ ﮐﭽﮫ ﺗﻠﺨﯿﺎﮞ ﺑﻬﯽ
ﺗﻬﯿﮟ،
ﺍﭼﻬﺎ ﮐﯿﺎ ﺟﻮ ﻣﺠﮫ ﮐﻮ __ ﻓﺮﺍﻣﻮﺵ ﮐﺮ ﺩﯾﺎ..

Badly nahi ho tum

"""مجھے لگتا تھا بدلو گے... مگر بدلے نہیں ہو تم"""
"""وہی سنگین سا لہجہ... وہی ہُشیار سی آنکھیں..."""

Love Poetry Qissa

پوچھا کسی نے کون سی خوشبو پسند ہے
میں نے تمہاری زلف کا قصہ_ سنا دیا

Sad Poetry - Tumari Misaal

تماری مثال نا ممکن ہے۔۔
تمہارا عکس بھی تم سا نہیں۔۔

2 line Poetry - Ik shaks


ہمیں احباب کی لمبی قطاروں سےنہیں مطلب
جودل سےہمارا ہوہمیں وہ اک شخص کافی ہے ❤

Gazal - Rabty Muhabat k

رابطے محبت کے،
ضابطے محبت کے۔۔

گھیر گھیر لیتے ہیں،
دائرے محبت کے۔۔

بےمہار ہوتے ہیں،
قافلے محبت کے۔۔

روز تو نہیں ہوتے،
حادثے محبت کے۔۔

کوئی بھی نہیں ٹکتا،
سامنے محبت کے۔۔

روح پر پڑے آکر،
آبلے محبت کے۔۔

فاصلے نہیں ہوتے،
فاصلے محبت کے۔۔*

دور تک نکل آئے،
*سلسلے  محبت کے۔۔*

Sad Poetry - Dard tehar q nahi jata


بے نام سا یہ درد ٹہر کیوں نہیں جاتا
جو #بیت گیا ہے وہ گزر کیوں نہیں جاتا

سب کچھ تو ہے کیا ڈھونڈھتی رہتی ہیں #نگاہیں
کیا بات ہے  میں #وقت_پہ_گھر کیوں نہیں جاتا

وہ ایک ہی #چہرہ تو نہیں سارے جہاں میں
جو  دور  ہے  وہ  #دل_سے_اتر  کیوں نہیں جاتا

میں اپنی ہی الجھی ہوئی راہوں کا #تماشہ
جاتے ہیں #جدھر_سب ادھر" میں'' کیوں نہیں جاتا



Gazal - Mere Shart


کہو لوٹا سکو گے تم؟ 
تعلق توڑنا چاہو... 
تم مجهہ کو چهوڑنا چاہو.. 
تو میری شرط ہے اتنی 
تمہیں جو دے چکیں ہیں ہم 
مجهے لوٹا دو وہ سب کچهہ 
میرے_لمحے ...#وہ_قیمتی_لمحے 
جو تجهہ کو سوچتے گزرے 
وہ پل جو اک قیامت تهے 
جو تمہارا #راستہ دیکهتے گزارے 
#کہو_لوٹا_سکو_گے_تم ؟ 
حیا کی #چاندنی_دے_دی.. 
#جیا_کی راگنی دے دی.. 
لبوں کی #چاشنی_دے_دی
#حنا_کی روشنی دے دی 
تجهے تو #زندگی_دے_دی.. 
ہر اک اپنی #خوشی_دے_دی
# تو پهر وہ زندگی میری... 
# ہاں بولو ...#ہر_خوشی_میری.. 
# کہو ...لوٹا سکو گے تم. ؟؟ 
اگر ممکن ہو ایسا ہو .. 
# تعلق توڑ دینا تم 
بهلے_پهر_چهوڑ_دینا_تم ...

Punjabi Poetry - Bas yaar d ho k reh gai

میں عشق کماوٙن نکلی ساں
گھربار لُٹا کےبیہہ گئی آں

مینوں خبرنہ آؤندے جاندے دی
تصویر بنا کے بیہہ گئی آں

مینوں ُپچھیا دنیا والیاں نے
تینوں کی ہویا اے مرجانی

کیہ دساں لوکاں جھلیاں نوں
کیوں جھلی ہوکے ره گئی آں

دنیاساری چھڈ کے تے
میں راہ فقیر دے پٙے گئی آں !!

ہر دم یار نوں ویکھاں میں
بس یاردی ہو کے ره گئی !!!

Bas Dua Dena

‏زندگی میں سیکھا ہے ایک ہی سبق ہم نے
ہر ستم کے بدلے میں ہنس کے بس دعا دینا...!! 😊😊
❤❤

Sad Poetry - Verana

ایسے لاحق ہوا یہ شہر کا ویرانہ مجھے
روز اک خوف لپٹ جاتا ہےانجانا مجھے
روزاک درد مجھے راہ میں آ ملتا ہے
اور کہتا ہے سلام... آپ نے پہچانا مجھے...

Sad Poetry - Muhabat

مبحت اب نہیں رہی ہے زمانے میں
اب لوگ عشق نہیں مذاق کرتے ہیں