Tuesday 18 July 2017

Aankhaon k samandar

اَپنی آنکھوں کے سمندر میں اُتر جانے دے
 تیرا مجرم ہوں مجھے ڈوب کے مرجانے دے

اے نئے دوست میں سمجھوں گا تجھے بھی اپنا
 پہلے ماضی کا کوئی زخم تو بھر جانے دے

 آگ دنیا کی لگائی ہوئی بجھ جائے گی
 کوئی آنسو میرے دامن پہ بکھر جانے دے

 زخم کتنے تیری چاہت سے ملے ہیں مجھ کو
 سوچتا ہوں کہ کہوں تجھ سے مگر جانے دے

 زندگی! میں نے اسے کیسے پرویا تھا نہ پوچھ
 ہار ٹوٹا ہے تو موتی بھی بکھر جانے دے

 ان اندھیروں سے ہی سورج کبھی نکلے گا 
 رات کے سائے ذرا اور نکھر جانے دے
#copied  +Mr. Addictor 

Did you like "Aankhaon k samandar"?