_____________________💜💜💜
تیری زلفوں کے بکھرنے کو
گھٹا کہہ دوں تو کیسا ہو گا
تیرے آنچل کے اڑنے کو
#صبا_کہہ_دوں_تو_کیسا_ہو_گا
بظاہر چپ ہو لیکن پھر بھی
آنکھوں میں ہیں افسانے
تیری خاموشیوں کو بھی
#صدا_کہہ_دوں_تو_کیسا_ہو_گا
میرے شکوے شکایت پر بھی
مجھ سے پیار کرتی ہو
تیری چاہت کو میں سب سے
#جدا_کہہ_دوں_تو_کیسا_ہو_گا
تیری یادیں میرے دل پر
عجب سا شور کرتی ہیں
تیری یادوں کو گر میں اک
#نشہ_کہہ_دوں_تو_کیسا_ہو_گا
تمہارے بن مجھے
جینا بڑا دشوار لگتا ہے
تمہیں میں اپنے جینے کی
#وجہ_کہہ_دوں_تو_کیسا_ہو_گا
جو تم ناراض نہ ہو تو
مجھے اک بات کہنی ہے
اگر میں پیار سے تم کو
#وفا_کہہ_دوں_تو_کیسا_ہو_گا
________________________💜💜💜