Wednesday 13 April 2016

Mujrim Poetry

جن پر ستم تمام قفس کی فضا کے تھے
مجرم وہ لوگ اپنی شکستِ اَنا کے تھے

اے دشتِ خار ہم سے حسابِ کرم نہ مانگ
پاؤں میں آبلے تھے مگر اِبتدا کے تھے

لب پر سجا لیے تھے یونہی اجنبی سے نام
دل میں تمام زخم کِسی آشنا کے تھے

پتّوں سے بھر رہے تھے ہواؤں کی جھولیاں
گِرتے ہوُئے شجر بھی سخی اِنتہا کے تھے

گہرے سمندروں میں کہاں عکسِ آسماں
پانی میں جتنے رنگ تھے سارے خلا کے تھے

اب دھول اوڑھنا بھی میسّر نہیں جنھیں
وارث وہ اہلِ دل کبھی ارض و سما کے تھے

جن سے الجھ رہی تھیں ہواؤں کی شورشیں
محسنؔ وہ دائرے تو میرے نقشِ پا کے تھے

Did you like "Mujrim Poetry"?